Recruitment for phase one of the March 15 Project has now closed.
اِس پروجیکٹ میں کون حصہ لے سکتا ہے؟
ہم امید کرتے ہیں کہ ہم سانحہ 15 مارچ سے متاثرہ افراد کے بارے میں بہتر سمجھ بوجھ حاصل کر سکیں گیں، اگرچہ انہیں محسوس ہو کہ انہوں نے حالات کا اچھی طرح سے مقابلہ کیا ہے۔
اس پروجیکٹ میں درج ذیل لوگ حصہ لے سکتے ہیں:
- دونوں میں سے ایک مسجد کے اندر یا قریب موجود افراد اور ان كے اہل خانہ۔
- سانحے میں شہید یا زخمی ہونے والوں كے قریبی رشتہ دار۔
- کرائسٹ چرچ مسلم کمیونیٹی کے وہ افراد جو سانحہ 15 مارچ كے وقت یا فوراً بعد کرائسٹ چرچ میں موجود تھے، اورابھی بھی کینٹربری میں رہ رہے ہیں۔
پروجیکٹ میں شرکت کرنے میں کیا کیا شامل ہے؟
اگر آپ اس پروجیکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ہمارے ایک مسلم یا غیر مسلم ریسرچ اسسٹنٹ (جو بھی آپ چاہیں) اور ریسرچ نرس آپ کا آن لائن یا روبرو انٹرویو لیں گیں۔ انٹرویو میں لگ بھگ دو گھنٹے لگ سکتے ہیں اور یہ آپ کی ترجیحی زبان میں کیا جائے گا۔
انٹرویو میں ایک کلینیکل جزو شامل ہو گا جو کہ ماہر ریسرچ نرس لے گی، اور تِین آن لائن سوالنامے شامل ہو گیں۔ یہ سوالنامے نفسیاتی اور جسمانی صحت، امدادی نیٹ ورکس (support networks)، مذہبی کوپنگ (religious coping)، کوویڈ-19 كے اثرات، اور آپ اور آپ کے کنبے کے بارے میں عمومی سوالات پر مبنی ہیں۔
انٹرویو روبرو یا آن لائن زوم ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے ہو سکتے ہیں۔ زوم آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کال کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ زوم آپ کی آن لائن سیکورٹی کو یقینی بنانے والی تمام خصوصیات کا حامل ہے۔ ہم کوئی زوم انٹرویو ریکارڈ نہیں کریں گیں۔
- شرکاء کی معلوماتی شیٹ (پی ڈی ایف)
- ٹیلی ہیلتھ انفارمیشن شیٹ (پی ڈی ایف)
- رضامندی فارم کی کاپی (پی ڈی ایف)
کیا اس پروجیکٹ میں شرکت کرنے کا کوئی معاوضہ دیا جائے گا؟
اس پروجیکٹ میں شرکت کے عوض شرکاء کے قیمتی وقت کو سراہتے ہوئے انہیں 50 ڈالر کا واؤچر دیا جائے گا۔
کیا انٹرویو سے حاصل شدہ معلومات کی راز داری رکھی جائے گی؟
ہمیں اندازہ ہے کہ راز داری بہت اہم ہے اور ہم اس کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں گے۔ فراہم کردہ تمام معلومات کو انتہائی رازداری سے رکھا جائے گا۔ ریسرچ ٹیم کو رازداری کی تربیت دی گئی ہے اور ان سے حلف لیا گیا کہ وہ ریسرچ ٹیم کے علاوہ کسی سے اس بارے میں بات چیت نہیں کریں گے۔
فراہم کردہ معلومات کو یونیورسٹی آف اوٹاگو، کرائسٹ چرچ کے شعبہ نفسیاتی میڈیسن کے کمپیوٹر میں دس سال تک محفوظ رکھا جائے گا۔ ان معلومات تک صرف چیدہ چیدہ محققین کو رسائی حاصل ہوگی۔
پروجیکٹ پر مشتمل کسی بھی رپورٹ میں شرکاء کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔ تمام رپورٹس میں عمومی نتائج بیان کیے جائیں گے تاکہ کسی فرد کی شناخت ممکن نہ ہو۔
کیا پروجیکٹ میں شرکت رضاکارانہ ہے؟
ہاں
شرکت مکمل طور پر رضاکارانہ ہے۔ اگر شرکاء کسی سوال کا جواب دینا نہیں چاہتے تو ان کو جواب دینے کا پابند نہیں کیا جائے گا۔ شرکاء اپنے جوابات پر نظرثانی اور ان کو تبدیل کر سکتے ہیں اور وجہ بتائے بغیر کسی بھی وقت شرکت سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔
پروجیکٹ میں حصہ لینے کے ممکنہ فوائد کیا ہیں؟
ہم امید کرتے ہیں کہ ہم سانحہ 15 مارچ سے متاثرہ افراد کے بارے میں بہتر سمجھ بوجھ حاصل کر سکیں گیں، اگرچہ انہیں محسوس ہو کہ انہوں نے حالات کا اچھی طرح سے مقابلہ کیا ہے۔
انٹرویو کے بعد، اگر کسی ایسی چیز کی نشاندہی ہوتی ہے جو شرکاء کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، تو ان کے ساتھ مناسب ریفرل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ امداد کمیونٹی سپورٹ، عملی مسائل میں مدد، جی پی، یا دیگر ماہر صحت کے ذریعے ہو گی۔
ان معلومات سے ریسرچ ٹیم کو ثقافتی طور پر قابل عمل سروسز کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ اس پروجیکٹ میں بھرپور دلچسپی کے سبب مسلم کمیونٹی کو درپیش مشکلات اور ان کے رد عمل کے مثبت پہلوؤں کو ظاہر کرنے میں مدد ملے گی۔ جس کے لیے نیوزی لینڈ اور مقامی مسلم کمیونٹی کو سراہا گیا ہے۔ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ اس ریسرچ سے ملنے والی معلومات کو نیوزی لینڈ یا بیرون ملک ملتی جلتی صورتحال کی منصوبہ بندی اور بحالی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ پروجیکٹ کون کر رہا ہے؟
یہ پروجیکٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر کیرولین بیل، ڈاکٹر روقیہ سلیمان ہل، پروفیسر رچرڈ پورٹر، ایسوسی ایٹ پروفیسر جوزف بوڈن، ڈاکٹر بین بیگا ہول اور ڈاکٹر شائستہ ڈین یونیورسٹی آف اوٹاگو، کرائسٹ چرچ کے شعبہ نفسیاتی میڈیسن، اور پروفیسر فلپ شلوٹر یونیورسٹی آف کینٹربری، کرائسٹ چرچ کے اسکول آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم کر رہی ہے۔
اس پروجیکٹ کو ہیلتھ اور ڈس ایبیلیٹی کی اخلاقیاتی کمیٹی (ایچ ڈی ای سی) کی طرف سے اخلاقیاتی منظوری ملی ہے )حوالہ نمبر:
19/NTA/147
پروجیکٹ کی مالی اعانت کس نے کی ہے؟
اس اسٹڈی کی مالی اعانت نیوزی لینڈ ہیلتھ ریسرچ کونسل اور کینٹربری میڈیکل ریسرچ فاؤنڈیشن کی گرانٹ سے حاصل ہوئی ہے۔
پروجیکٹ کی مکمل تفصیل
پروجیکٹ کی مکمل تفصیل کے لئے انفارمیشن شیٹ دیکھیں (پی ڈی ایف)
جزاكم الله خير، و ألسلام عليكم